بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان سے ملاقات کے لیے اٹک جیل پہنچ گئیں

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹک جیل انتظامیہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو ان کے شوہر عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

جمعرات کے روز اٹک جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شوہرسے ملاقات کے اٹک جیل پہنچیں، بشریٰ بی بی 4 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچیں، جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دے دی۔

جیل انتظامیہ نے وکلا کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات اجازت نہیں دی۔

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ بشریٰ بی بی کو تو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے لیکن لیگل ٹیم کو اگلے ہفتے کے لیے ملنے کا کہا جا رہا ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ لیگل ٹیم قانونی طور پر عمران خان سے مل سکتی ہے کیوں کہ وکالت نامے اور کیسز کے حوالے سے ہدایت لینی ہے تو یہ ہمارا حق ہے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟