کنفیوژن سے بھرپور کیچ شائقین کے درمیان موضوع بحث بن گیا

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی سکسر اور برسبین ہیٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مائیکل نیسر نے حیران کن کیچ پکڑا۔

اس حیرت انگیز کیچ کو لے کر دنیا بھر میں کرکٹ مداح سوشل میڈیا پر تبصرے کر رہے ہیں کہ کیا واقعی یہ کیچ درست طریقے سے پکڑا گیا یا یہ چھکا تھا۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی وضاحت دی ہے۔

اس میچ میں مائیکل نیسر کی ٹیم برسبین ہیٹ نے 15 رنز سے فتح حاصل ہے، حیران کن کیچ تھامنے والے کھلاڑی نے شاندار 4 اوورز میں 41 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔

سڈنی کے بلے باز جارڈن سلک نے چھکا مارنے کے لیے اونچی ہٹ ماری، مائیکل نیسر نے کیچ پکڑا تو انہیں احساس ہوا کہ وہ باؤنڈری کے باہر چلے جائیں گے تو انہوں نے گیند ہوا میں اچھال دی، تاہم گیند پھر بھی باؤنڈری کے باہر ہوا میں تھی۔

جیسے ہی گیند نیچے آنے لگی تو انہوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو دوبارہ اچھال کا باؤنڈری کے اندر پھینکا، انہوں نے احتیاط کی کہ ان کا پاؤں زمین پر نہ لگ جائے، پھر باؤنڈری کے اندر آکر کیچ پکڑ لیا۔

امپائرز نے سوچ بچار کے بعد اسے کیچ قرار دیتے ہوئے بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا تاہم اس حوالے سے کھلاڑی اور شائقین کنفیوژن کا شکار نظر آئے، کچھ لوگ اسے ناٹ آؤٹ جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ آؤٹ ہے۔

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ یہ ناٹ آؤٹ ہے، آپ کیچ لینے کے لیے رسی کے اوپر سے چھلانگ نہیں لگا سکتے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس بہترین فیلڈنگ کے نتیجے میں کچھ سوالات اٹھے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرانہ تبصرے کی ضرورت ہے کہ کیوں یہ آؤٹ تھا۔

دوسری ٹوئٹ میں ایم سی جی نے وضاحت کی کہ دو اہم نقطے ہیں، پہلا یہ کہ پہلی بار گیند کو باؤنڈری کے اندر ہاتھ لگایا گیا ہو۔

دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ باؤنڈری کے باہر فیلڈر ایک ساتھ بال اور زمین کو چھو نہیں کرسکتا۔

اس حوالے سے آئی سی سی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ری پلے دیکھنے کے بعد امپائرز نے فیصلہ کیا کہ یہ درست کیچ تھا لیکن اس حوالے سے کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور مداحوں میں کنفیوژن ہے۔

آئی سی سی نے قانون 19.5.2 کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات ضروری ہے کہ اگر فیلڈر باؤنڈری کے اندر پہلے گیند کو ہاتھ لگاتا ہے تو اسے کیچ کو مکمل کرنے کے اجازت ہے لیکن جب ان کے ہاتھ میں گیند ہو تو باؤنڈری کے باہر پاؤں زمین سے نہ لگیں۔

آئی سی سی نے مزید کہا کہ مائیکل نیسر نے ابتدائی طور پر گیند کو ہاتھ لگایا تھا، چھلانگ لگانے کی ٹائمنگ اور کیچ قوانین کے مطابق تھا لہٰذا بلے باز کو درست آؤٹ قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت میں کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ بھی موجود ہیں، وزیرِ دفاع

ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ

آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا

تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 روز سے جاری مظاہروں میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

اقوامِ متحدہ نے امریکی سمندری حملوں کو غیرقانونی قرار دے دیا

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟