اگر اکٹھے نہ ہوئے تو حالات سنبھالنا مشکل ہے، بلاول بھٹو

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی اور سیاسی بحران ایسا ہے کہ سب کو کم از کم مشترکہ ایجنڈے پر جمع ہونا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کہنا ہے کہ ہماری جماعت ہمیشہ غیر آئینی اقدامات کے خلاف رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی، ضیاء، مشرف کا دور ایک امتحان تھا، ہمارے ووٹ کے حق، عوام کے پیٹ اور جیب پر ڈاکا مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس وقت سے آج گزر رہے ہیں یہ بھی امتحان ہے، اگر اس امتحان میں پاس ہوتے ہیں تو ہماری کامیابی ہے، اگر ہم ناکام ہوتے ہیں تو ملک کا نقصان ہو گا۔

آئین کو خطرہ ہے اس کا مقابلہ کریں گے

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں جو نقصان ہو رہا تھا وہ اب نہیں ہو رہا، اس وقت ہمارا نظام اور آئین خطرے میں تھا، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، اگر کوئی غیر جمہوری قدم لیا گیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، جہاں سے بھی لگا کہ آئین کو خطرہ ہے اس کا مقابلہ کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین رول آف گیمز طے کرتا ہے، آئین پر عمل درآمد کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، آئین کی سربلندی کے لیے اپوزیشن کو بھی اپنا جمہوری کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا غیر ذمہ دارانہ اپوزیشن نے انتہا پسندی کا کردار ادا کیا اسی لیے وہ آج اسمبلی کے رکن بھی نہیں ہیں، اپوزیشن طالبان سے بات تو کرتی رہی لیکن انتہا پسندی پر ساتھی ارکان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں۔

 ان سے بھی رابطہ کریں گے جنہیں ہم پسند نہیں کرتے

ان کا کہنا تھا ملک جس بحران سے گزر رہا ہے پہلے کبھی ایسا نہیں تھا، سیاسی جماعتوں کو کم از کم ایک مشترکہ ایجنڈے پر راضی ہونا ہو گا، ایک بنیادی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیے پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی، ہم ان جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے جنہیں ہم پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم طے کریں گے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر کیسے ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہے، اگر سب یہ طے کر لیں کہ نہ کھیلوں گا نہ کسی کو کھیلنے دوں گا تو ملک نہیں چل سکتا، ہم سب کو ملک کے لیے اکٹھا ہونا ہے، اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو حالات کو سنبھالنا مشکل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب