پاکستانی پنک سالٹ کی برآمد کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی پنک سالٹ کی برآمد سے 20 کروڑ ڈالر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدہ (ایم او یو) طے پا گیا ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری اعلامیے کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور امریکی کمپنی کے سی ای او نے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اسد احمد نے کہا کہ جدید پنک راک سالٹ کرشنگ اینڈ پیکجنگ فیسیلٹی قائم کی جائے گی۔ یہ سہولت صرف نمک کی برآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنک سالٹ کی ایکسپورٹ کے لیے پلانٹ خصوصی اقتصادی زون ضلع میانوالی میں لگایا جائے گا۔ پاکستان پنک سالٹ کی عالمی مارکیٹ میں نمایاں جگہ بناسکے گا۔ دنیا میں پنک سالٹ کی 12 ارب ڈالرکی مارکیٹ ہے۔

ایم ڈی، پی ایم ڈی سی نے کہا کہ ہم ڈیڑھ لاکھ ٹن سالانہ پنک سالٹ برآمد کر سکتے ہیں، عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ لینے کی کوشش کریں گے، یہ پنک سالٹ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے نام سے ہی فروخت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp