سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ان کی اہلیہ دانیا کی ضمانت منظور کرلی۔
ملزمہ دانیا پر الزام تھا کہ انہوں نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، ملزمہ اس کیس میں زیر حراست تھیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ دانیہ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا اور انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں سیشن عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی
عدالت کے روبرو ملزمہ دانیا کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ
دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہے، نیز یہ کہ ایف آئی اے نے اس کیس میں ناقص تفتیش کی ہے۔