ناروے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چلڈرن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناروے میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے یوتھ ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے مایہ ناز کارکردگی دکھاتے ہوئے 60 ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور وطن عزیز کا نام روشن کیا۔

سربراہ مسلم ہینڈز فاؤنڈیشن نے یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ کھلاڑیوں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 ٹیموں میں سے دوسری پوزیشن حاصل کی جو باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی عمدہ کارکردگی وہاں کے پاکستانی نوجوانوں کے لیے حوصلے کا باعث بنی، فٹ بال میں ایسا اعزاز پاکستان کے لیے نہایت قابلِ فخر بات ہے۔

میدان پروجیٹ کے سربراہ سلمان نے بچوں کی کامیابی پرکہاکہ اسڑیٹ چلڈرن ورلڈ کپ مقابلوں میں ان بچوں کو شریک کیا جاتا ہے جوعموماً محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچہ چلاتے ہیں، سڑیٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم میں شمولیت ان کو قومی ہیروز بناتی ہے جو اس پلیٹ فارم کی خوش آئند بات ہے۔

ٹیم منیجر، پاکستان اسٹریٹ فٹبال ٹیم سید محمد اویس نے کہاکہ ناروے میں موسم کی سختی کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تھے، ہر طرح کے حالات اور چیلنجز کا مقابلہ کر کے پاکستانی ٹیم نے بہترین پرفارمینس دی۔

کپتان پاکستان اسٹریٹ فٹبال ٹیم طفیل شنواری نے کہاکہ انہوں نے 2 مرتبہ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی جو ان کے لیے نہایت قابلِ فخر بات ہے۔

کھلاڑی پاکستان اسٹریٹ فٹبال ٹیم حسن نصیر نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے بلاشبہ ناروے میں بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کیا اور پاکستان ٹیم ہمیشہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp