پاکستان اسٹریٹ چائلد فٹبال ٹیم کی ورلڈ یوتھ فٹبال ناروے کپ میں پہلی کامیابی

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ورلڈ یوتھ فٹبال ناروے کپ میں پہلی کامیابی اپنے نام  کرلی ہے۔

اتوار کے روز کے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ورلڈ یوتھ فٹ بال ناروے کپ میں اپنے پہلے میچ میں ناروے کے کلب فریگ اوسلو ایف کے کو 11-1 سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے عابد علی نے شاندار 4 گول کیے، سعود احمد اور فیصل احمد، محمد علی، محمد عدیل اور ساحل گل نے ایک ایک گول کیا۔

دروسری جانب ناروے کے کلب فریگ اوسلو کے لیے واحد گول سکاٹ میکنول نے کیا۔ پاکستان اسٹریٹ فٹبال چائلڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ آج ارول ال کلب کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستانی اسکواڈ میں طفیل شنواری، فیصل، شمر علی، سعود، عبدالوہاب، محمد علی، علی آصف، احمد رضا، محمد عدیل، عابد علی، عبید اللہ، اسد ناصر اور گول کیپر عبداللہ اور ساحل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم قطر میں منعقدہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ 2015 میں رنر اپ رہی تھی اور اس نے ناروے کپ 2015 میں دوسری اور ناروے کپ 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں