یوم آزادی قریب آتے ہی واہگہ بارڈر سمیت، گنڈا سنگھ اور سلیمان کی بارڈر پر شام کے وقت پرچم اتارنے کی تقریب میں عوام کی شرکت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ گئی اور اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج دور دور تک سنائی دینے لگی۔
جشن آزادی پاکستان کے موقع پر واہگہ سمیت دیگر بارڈرز پر پریڈ دیکھنے آنے والوں کا جمِ غفیر اور پورے اسٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہار دیکھ کر جوش و جزبہ بلند ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
اسٹیڈیم میں ملی نغموں کی دھن پر نوجوانوں کا رقص اور جوش جزبہ دیدنی ہوتا ہے اور اس کے ساتھ اسٹیڈیم ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھتا ہے۔
بارڈرز پر پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کی شاندار پریڈ عوام کے دل موہ لیتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کی طرح آزادی کے رکھوالوں کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔