ہالینڈ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالینڈ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی عظیم الشان کار ریلی کے شرکا نے کہا تھا کہ افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں، شرکا نے سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

سانحہ 9 مئی کی مذمت اور پاک مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے روڑرڈیم میں نکالی گئی کار ریلی میں بچوں اور جوانوں سمیت سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے پاکستانی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان آرمی کے حق میں نعرے درج تھے۔

شرکا نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے، ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگینڈہ کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

کار ریلی میں ملی نغمے بھی چلائے گئے، شرکا نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔ شرکا نے سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو جلد سے جلد اور کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘