NLC کی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں شرکت، شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں این ایل سی کی شرکت، شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی گئی۔ جب کہ تاجر برادری  کا این ایل سی کی خدمات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی جانب سے کراچی میں منعقدہ تین روزہ پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش اسٹال لگایا گیا۔ این ایل سی  اسٹال پر ملکی اور غیر ملکی مندوبین کے لیے ادارے کی خدمات کی عکاسی کی گئی تھی۔

اس نمائش میں تقریباً 55 ممالک سے 250 نمائش کنندگان شریک ہوئے۔ این ایل سی حکام نے وفود اور شرکاء کو ادارے کی نقل و حمل کی استطاعت اور کارکردگی کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

 ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ  نے  قومی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کےساتھ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

واضح رہے کہ این ایل سی گزشتہ چار دہائیوں سے مال برداری کے  قابل قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔این ایل سی بذریعہ سڑک، ریل، سمندری اور ہوائی راستوں سے دنیا میں کسی بھی مقام تک کارگو پہنچانے کی اہلیت کا حامل ہے۔

این ایل سی نے مختلف وسطی ایشیائی ریاستوں، ترکیہ اور چین تک بذریعہ سڑک سامان پہنچانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ ان ممالک تک سامان کی ترسیل بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں کے تحت کی جا رہی ہے۔

این ایل سی نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی دی ہے۔ علاقائی رابطے کے اقدامات سے خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے پاکستانی بندرگاہوں تک مختصر ترین راستہ میسر آیا ہے۔

 این ایل سی  تازہ پھلوں اور خراب ہونے والی کارگو کی نقل و حمل کر سکتا ہے ،این ایل سی کے پاس پاکستان کے اندر گودام اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات موجود ہے۔

این ایل سی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رابطے کی اہم کڑی ہے۔ پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے این ایل سی پر عزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ