پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف 22 سے 26 اگست تک ہونے والے 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں اور 30اگست سے 17ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے اے سی سی ایشیا کپ کے لیے پاکستانی مردوں کی ٹیم کے معاون عملے کے ناموں کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان مینز ٹیم اے سی سی ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
معاون عملے میں ریحان الحق(ٹیم منیجر)، مکی آرتھر(ڈائریکٹر پاکستان مینز ٹیم)، گرانٹ بریڈ برن (ہیڈ کوچ)، اینڈریو پوٹک(بیٹنگ کوچ)، مورنے مورکل (بولنگ کوچ)، آفتاب خان(فیلڈنگ کوچ)، عبدالرحمٰن (اسسٹنٹ کوچ) ہوں گے۔
ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، کلف ڈیکن(فزیو تھراپسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا منیجر)، لیفٹیننٹ کرنل عثمان انواری (ریٹائرڈ) (سیکیورٹی منیجر)، عمار احسن (ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر، صرف ایشیا کپ کے لیے)، مقبول احمد بابری(ماہر نفسیات)، طلحہ اعجاز(اینالسٹ) اور ملنگ علی(مسیر) کو شامل کیا گیا ہے۔