بجلی صارفین سے 4 ماہ میں 76 ارب روپے وصولی کا فیصلہ

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر۔ وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دیدی ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی۔ رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود کی مد میں وصول کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے۔صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی۔

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا۔ بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کے لیے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہو جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی ہے جو آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے لاگو ہوگا۔

وصولیاں 300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی جب کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp