پیمرا نے اہم شخصیات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور کئی صحافیوں سمیت 11 افراد کی ٹی وی کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

پیمرا کے مطابق یہ لوگ اشتہاری اور عالمی مفرور ہیں، الیکٹرانک میڈیا کو کنٹرول کرنے والے ادارے نے کوریج نہ دینے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

پیمرا کے مطابق اشتہاریوں اور عدالتی مفرور افراد سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا 14 اکتوبر 2015 کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

کہا گیا ہے کہ فیصلے کے مطابق اشتہاریوں اور عدالتی مفرور لوگوں کو میڈیا پر دکھائے جانے کا حق حاصل نہیں۔ پیمرا نے ٹی وی چینلز پر دکھانے کی ممانعت کے حوالے سے 11 افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے میڈیا چینلز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جن افراد کی ٹی وی کوریج سے روکا گیا ہے ان میں اکبر حسین شاہ، صابر شاکر، معید پیر زادہ، وجاہت سعید خان، عادل فاروق راجہ، حیدر رضا مہدی، شاہین صہبائی، علی نواز اعوان، فرخ حبیب، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp