ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو دُنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کے سپر اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور انہیں ایک بہترین اور اچھا انسان بھی قرار دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی پاکستان کے کپتان بابر اعظم سے پہلی ملاقات 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران مانچسٹر میں میچ کے بعد ہوئی۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کے اسپنر عماد وسیم کو انڈر 19 ورلڈ کپ سے جانتے تھے، اس نے آ کر مجھے بتایا کہ بابر اعظم آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔ اس کے بعد ہم بیٹھ گئے اور کھیل کے بارے میں بات کی۔  میں نے پہلے دن سے ہی بابراعظم کی طرف سے اپنے لیے بہت احترام دیکھا اوراس احترام میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ اس حقیقت کے بارے میں کوئی دوسرا نقطہ نظر نہیں کہ بابر اعظم کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں دنیا کے ٹاپ بلے بازوں میں سے پہلے نمبر پر ہیں اور یہ بالکل درست اور صحیح بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے کھیل میں تسلسل ہے وہ مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور مجھے ہمیشہ انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔

بابر اعظم اس وقت ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 886 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست کھلاڑی ہیں۔ کوہلی 705 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں بھی شامل ہیں جس سے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے سپر اسٹار کی حیثیت کی تصدیق ہوتی ہے۔ بابر اعظم رینکنگ ٹیبل میں تمام فارمیٹس میں ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی کرکٹ اسٹیڈیم سری لنکا میں آمنے سامنے ہوں گی۔ وہ پہلے راؤنڈ کی بنیاد پر سپر 4 مرحلے میں بھی مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی مدِ مقابل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟