پاکستان فٹ بال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے سعودی کلب جوائن کر لیا

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فٹ بال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے سعودی کلب جوائن کرلیا ہے۔

امریکی نژاد 31 سالہ فٹ بالر ماریہ خان گزشتہ برس پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتان بنی تھیں اور نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین فٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔

’نادي شعلة الشرقية یا ایسٹرن فلیمز فٹ بال کلب‘ نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ ماریہ خان نے ایسٹرن فلیمز ایف سی کو جوائن کر لیا ہے۔

کلب کی انتظامیہ نے پہلی غیرملکی خاتون کو شامل کیا ہے جو سعودی پریمیئر لیگ کے سیزن میں کھیلیں گی۔

ایسٹرن فلیمز ایف سی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ سعودی خواتین کی پہلی فٹ بال ٹیم ہے جو 2006 میں وجود میں آئی۔ یہ ٹیم 2020 اور 2021 میں سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی چیمپئن رہی۔

رواں برس کے آغاز میں پاکستانی ٹیم نے 4 ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ماریہ خان کی کپتانی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp