ڈراما سیریل ’ کالج گیٹ‘ پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے؟

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شعبہ تعلیم سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کا نظام تقریباً بکھرا ہوا ہے۔ہمارے سماج کا ایک حصّہ مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں پر مشتمل ہے دوسرا حصّہ عام سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا ہے جب کہ ایک حصّہ اعلیٰ معیار سے مزین سکولوں سے منسلک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کیمبرج اور آغا خان بورڈ جیسے ایلیٹ اسکولوں میں بچوں کے پڑھنے کا تناسب بہت کم ہے۔ لہٰذا ہمارے پاس موجود اسکولوں میں ایک قسم کا ماحول نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ  ڈراما سیریل ’کالج گیٹ ‘ شدید تنقید کی زد میں آیا، ناظرین اس بات کی شکایت کر رہے ہیں کہ یہ ڈراما سیریل حقیقت سے دور ہے کیوں کہ اس ڈرامے میں ایک ایسا کالج دکھایا گیا ہے جس کا پاکستان میں سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’کالج گیٹ ‘ منظر عام پر آتے ہیں ناظرین میں بہت مقبول تو ہوا، لوگوں نے شو میں ڈرامے کو بہت پسند بھی کیا لیکن زیادہ تر ناظرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی اسکول موجود ہی نہیں ہے اور اس میں دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس ڈرامے میں جو ماحول دکھایا گیا ہے وہ پاکستان کا نہیں بلکہ کسی بیرون ملک کے ماحول کو پیش کیا جا رہا ہے۔

ڈراما سیریل ’کالج گیٹ ‘ سے متعلق اداکارہ فوچیا اور اداکار ضرار کاہن اور مامیہ شجفر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اسکول پاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسے اسکول میں تعلیم حاصل کی جبکہ مامیا نے یہ بھی بتایا کہ ان کے اسکول میں اس طرح کا ماحول بھی ہے۔

ڈراما سیریل ’ کالج گیٹ ‘ میں کام کرنے والے  فنکاروں نے ’ کالج گیٹ ‘ کو تنقید کا نشانہ بنانے اور اسے ایلیٹ کلاس کی کاپی قرار دیے جانے پر بھی جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تنقید آئی تو انہیں کچھ مایوسی ہوئی لیکن وہ جانتے تھے کہ کہانی مکمل طور پر پاکستانی ہے اور لوگ اس سے ضرور جڑیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp