شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 20 رکنی میڈیکل اور ریسکیو ٹیم روانہ

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 20 رکنی میڈیکل اور ریسکیو ٹیم روانہ کر دی۔

ٹیم میں پمز سے 10 ڈاکٹرز جبکہ سی ڈی اے سے 10 رکنی ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔ وزیر سیفران طلحہ محمود نے بتایا شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مہاجرین کی تعداد زیادہ ہے۔

ٹیم کے ہمراہ ریلیف سامان بھی دمشق روانہ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے سامان میں 131 سردیوں کے فیملی خیمے اور 3 ہزار 966 کلوگرام ادویات شامل ہیں۔ پاکستان ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش ہے۔

ریسکیو ٹیم شام کے متاثرہ علاقوں میں اربن سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی۔ریسکیو اور میڈیکل ٹیم پی آئی اے چارٹرڈ طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے دمشق پہنچے گی۔

وزیر سیفران طلحہ محمود نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ضروری اشیاء کیساتھ ہماری میڈیکل ٹیم جارہی ہے۔ متاثرہ ملکوں کے لیے جو کچھ ممکن ہوسکا امداد کریں گے۔ ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp