چیٹ جی پی ٹی کی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اب 20 ڈالر نہیں ادا کرنے پڑیں گے

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت ’چیٹ جی پی ٹی‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کے لیے اپنی مرضی کے مطابق ہدایات کی خصوصیت کو وسعت دے رہا ہے تاکہ انہیں اس بات پر زیادہ کنٹرول حاصل ہو سکے کہ چیٹ جی پی ٹی صارف کے سوال کا کس طرح جواب دیتا ہے۔

مصنوعی ذہانت چیٹ جی پی ٹی نے یہ فیچر سب سے پہلے جولائی میں چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کے لیے بیٹا ورژن کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، جو صارفین کو مواقع فراہم کرتا ہے کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹ کو وہ سوال کا جواب دینے میں مدد کرنے والے انتخابات اور ضروریات کو شامل کریں۔

چیٹ جی پی ٹی کی یہ خصوصیت صارفین کے لیے وقت کی بچت کرے گی جو ہر بار جب وہ چیٹ بوٹ کے ساتھ انٹریکٹ کرتے ہیں تو انہیں پرومپٹس کو دوبارہ لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اب چیٹ جی پی ٹی کا یہ فیچر جوابات کو ایک مخصوص حروف کی تعداد میں رکھنے، جواب کی زبانی ترجیحات کومختص کرنے جیسی ترجیحات کو ممکن بنائے گا۔

چیٹ جی پی ٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے سمجھا ہے کہ  22 ممالک میں موجود ہمارے صارفین کے لیے مکالمے کو سمجھنے اور ان کی رہنمائی کے لیے ہماری مصنوعی ذہانت کی اس ٹیکنالوجی کو مؤثر طریقے سے استعمال میں لانا کتنا اہمیت رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے  کہ اس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس ہفتے تک یہ خصوصیت صرف پریمیم سبسکرائبرز کے لیے مخصوص ہے، جنہیں کمپنی کی مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنے کے لیے ماہانہ 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنا پڑتے تھے، لیکن اب یہ ان تمام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے، جو ادائیگی نہیں کر سکتے یعنی اس فیچر کو اب مفت میں استعمال کیا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp