دنیا کی چھت ’شندور‘ میں واقع جھیل کا پانی کہاں سے آتا ہے؟

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال میں تقریباً ساڑھے 12 ہزار فٹ کی بلندی پر ’دنیا کی چھت‘ کہلائے جانے والے شندور میں پولو گراؤنڈ کے ساتھ قدرتی جھیل بھی واقع ہے، جوسرسبزشندورکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

اپر چترال سے شندور کی طرف سفر کرتے ہوئے آخری گاؤں لاسپور کے بعد زگ زیگ راستہ شروع ہوجاتا ہے، جس کے اختتام پر سرسبز میدان میں رکا ہوا پانی ایک جھیل کی شکل میں نظر آتا ہے، جسے شندور جھیل کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز، بڑی تعداد میں ملکی و غیرملکی سیاح پہنچ گئے

جھیل کے چاروں طرف جہاں تک نظر جاتی ہے برفیلے جانور یاک نظر آتے ہیں جو پانی کے لیے جھیل کے چاروں طرح ڈیرے ڈالے ہوتے ہیں۔

مقامی سیاح ارشاد علی دوستوں کے ساتھ گھومنے شندور آئے ہیں، جو شندور سے ہوکر گلگت بلتستان بھی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ارشاد علی نے بتایا کہ کسی بھی سیاحتی مقام پر پانی ہو تو اس کی خوبصورتی دوبالا ہو جاتی ہے، اور شندور میں بالکل ایسے ہی ہے۔

’اس سرسبز میدان کی اصل خوبصورتی یہاں واقع یہ قدرتی جھیل ہی ہے، جس کے کنارے بیٹھ کر تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے‘۔

’جھیل پہاڑی کے درمیان واقع ہے‘

ارشاد علی نے بتایا کہ شندور جھیل شندور پولو گراؤنڈ کے ساتھ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے، جس میں پانی نہیں آتا اور نہ جھیل کا پانی بہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جھیل کے چاروں طرف میدان ہے، اور کہیں سے بھی پانی نہیں آتا۔ ’ہم ہر سال شندور آتے ہیں، اس جھیل کا پانی آج تک کبھی کم ہوا نہ زیادہ‘۔

ارشاد نے بتایا کہ چترال میں جہاں بھی جھیل یا دریا ہیں اس کے اوپر پہاڑی میں برف یا گلیشیئر ہوتے ہیں اور گرمی میں برف پگھلنے سے پانی زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن شندور میں صورتحال مختلف ہے۔

انہوں نے کہاکہ جھیل چاروں طرف سے صاف نظر آتی ہے، لیکن کہیں سے بھی اس میں پانی آتا ہوا نظر نہیں آتا، نہ ہی اوپر کہیں برف یا گلیشیئر ہے۔

یہ بھی پڑھیں غیرمتوقع برف باری آڑے آگئی، شندور پولو فیسٹیول ملتوی

شاہد علی خان یفتالی کا تعلق لاسپور وادی ہے، شندور لاسپور وادی کی چراگاہ ہے، جس کی وجہ سے لاسپور کے باسیوں کا شندور آنا جانا قدرے زیادہ ہے۔

شاہد یفتالی نے بتایا کہ شندور جھیل ایک قدرتی جھیل ہے، یہ قدیم دور میں کافی بڑی اور گہری ہوتی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ پانی کی سطح کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے جھیل کے اندر قدرتی چشمے ہوں، لیکن کسی کو اس حوالے سے کچھ نہیں معلوم۔

انہوں نے کہاکہ برف باری اور زیادہ بارشوں سے جھیل میں پانی بڑھ جاتا ہے، لیکن کچھ سالوں سے برف باری میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے جھیل کے پانی پر بھی اثر پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ‘موسم بہانا ہے مگر شندور فیسٹیول ملتوی ہونے کی وجوہات سیاسی ہوسکتی ہیں‘

انہیں خدشہ ہے کہ ایک دن جھیل خشک نہ ہو جائے۔ ’یہ جھیل شندور کی خوبصورتی ہے، اس کے علاوہ ہمارے جانوروں کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے، کیونکہ پانی کے بغیر زندگی مشکل ہوجاتی ہے‘۔

جھیل کے حوالے سے مزید جانیے اس رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں