جشنِ آزادی کے موقع پر غیر ملکی نامورشخصیات کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جشن آزادی کے موقع پر غیر ملکی نامور شخصیات نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاکہ تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں اور آئندہ بھی اسی طرح جوش و جزبے سے جشن آزادہ مناتے رہیں۔

سلک روڈ انٹرنیشنل آرٹس سینٹر کی چیف ایگزیکٹو کلاڈیا یانگ نے کہاکہ میرے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو یوم آزادی مبارک ہو، چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور دوستی مزید بڑھتی رہے گی اور اسی طرح گرمجوشی قائم رہے گی۔

چائنا پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر امب شا زوکانگ نے کہاکہ یوم آزادیِ پاکستان مبارک ہو، پاکستان کے یوم آزادی کے اس موقع پر میں خوبصورت یادوں سے لبریز ہوں اور چائنا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے مجھے یہ دن آپ سب کے ساتھ مناتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

’ہماری دوستی ان گہرے تاریخی رشتوں کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان موجود ہیں۔‘

انہوں نے کہاکہ اپنے طویل سفارتی دور میں پاکستان کے ساتھ قریب سے کام کرنے کے بعد میں نے اس عظیم قوم کے جذبے، اور ترقی کا مشاہدہ کیا ہے، مجھے پائیدار دوستی قائم کرنے کی خوشی ملی ہے جس نے پاکستان میں میرے یقین کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات پروان چڑھے ہیں، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور چائنا پاکستان کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے لیے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج جب ہم پاکستان کا یوم آزادی منا رہے ہیں، میں کراچی سے خیبر تک ہر پاکستانی کو اپنی مخلصانہ مبارکباد اور دل کی گہرائیوں سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

’دعا ہے کہ آہنی پوش دوستی دونوں ممالک اور سرحدی خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرتی رہے گی۔‘

ریاستی نمائندہ برائے ٹیکساس ہاؤس ڈاکٹر سلیمان لالانی نے اپنے پیغام میں کہاکہ تمام قریب اور دور رہنے والے پاکستانیوں کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، میں اپنے پاکستانی امریکیوں سے خصوصی طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک کی مثبتیت کو ظاہر کرنے اور امریکا پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کی دوہری ذمہ داری ہماری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں صرف فنڈز کی سرمایہ کاری کے بارے میں نہیں بلکہ اپنے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان