گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور حمزہ شہباز کا 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے تمام اہل وطن اور اوور سیز پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، آج ہم اپنے آباؤ اجداد کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

پاکستان بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح  کی قیادت میں ہمارے اسلاف کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر 14 اگست 1947 کو دن ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے ابھرا۔ آج اس عہد کے تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے باہمی اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر سوچیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد، یگانگت، باہمی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے گئے رہنما اصولوں اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار کو عملی طور پر اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ ملک اور یہ سبز ہلالی پرچم ہماری پہچان اور شناخت ہے، آج افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے ان شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دیے۔

گورنر پناجب نے کہاکہ آج بحیثیت قوم ہمیں اس بات کا عزم کرنا ہے کہ ہمیں اپنی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کرنی ہیں اور اجتماعی سوچ کا مظاہرہ کرنا ہے۔

حمزہ شہباز کا قوم کے نام پیغام

دوسری جانب یوم آزادی پر سابق وزیراعلٰی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے اپنے پیغام میں کہاکہ یوم آزادی ہمارے لیے تشکر کا دن ہے، اس اہم دن کی مناسبت سے ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت میں پنہاں ہے۔ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔ آج کے دن ہم ایک ایسے پاکستان کا عہد کریں جو پُر امن ترقی پسند اور روادار ہو۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پر چھائے گہرے بادل اب چھٹنا شروع ہو گئے ہیں اور انشاللہ جلد ہی باقی چیلنجز سے بھی نمٹیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘