سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا لاہور پہنچنے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

اس موقع پر ایئر وائس مارشل طارق غازی اور دیگر شخصیات بھی ایئر پورٹ پر موجود تھیں۔

واضح رہے کہ انوارالحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، آج صدر مملکت نے ان سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ شہباز شریف نے 11 اپریل 2022 کو بحیثیت وزیراعظم ذمہ داری سنبھالی تھی، اور اب 14 اگست 2023 کو سبکدوش ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘