آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود ڈالر مہنگا، آخر وجوہات کیا ہیں؟

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروباری ہفتے کا پہلا روز اور انٹربینک میں ڈالر مسلسل مہنگا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز ڈالر 288.49 پیسے پر بند ہوا تھا، لیکن آج انٹربینک میں ڈالر 291.51 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے تجاوز کر گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے سے بڑھ کر 300 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر یکدم 4 روپے مہنگا ہوا ہے۔

معاشی ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ امپورٹ بل کی ادائیگیاں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے باعث روپے پر دباؤ آرہا ہے اور پورٹ پر کھڑے تقریباً 6 ہزار کنٹینرز کلیئر کرنے کے لیے ڈالرز درکار ہیں جو اس وقت موجود ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر لینے کی صورت میں خزانے پر دباؤ بڑھے گا جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ قرضوں کی مد میں بیرونی ادائیگیاں بھی کرنی ہیں جس کے باعث روپے پر مزید دباؤ آسکتا ہے۔

شہریار بٹ کے مطابق ڈالر کے ریٹ انٹربینک میں 320 روپے تک جانے کی پیشگوئی ہے، مارکیٹ میں ایل سیز کھلنے کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ کچھ دن مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں اسٹاک ایکسچینج بھی شدید متاثر ہے اور اس وقت سرمایہ کار شرح سود کم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں مگر صورتحال یہی رہی تو شرح سود میں کمی ہونے کے بجائے اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح مزید بڑھے گی۔

چیئرمین پاکستان فارکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق حکومت تبدیل ہونے کے بعد ایک بار پھر مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے اور نئے وزیرِ خزانہ آئیں گے تو دیکھنا ہوگا وہ کیسی پالیسی اپناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈالر کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں بہت فرق ہے، ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہے اور ڈالر کو فری ہینڈ دیا گیا ہے جب تک ڈالر کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا فرق رہے گا قیمتیں اوپر جائیں گی۔

ملک بوستان نے کہا کہ اسحاق ڈار کی غیر موجودگی کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان میں ان کا ہاتھ ہے کیونکہ ان کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ مستحکم تھا مگر اب صورتحال مختلف ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 77.71  روپے، اماراتی درہم 79.36 روپے، قطری ریال 79.99 روپے، کویتی دینار947.31  روپے اور بحرینی دینار 773.40 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 183 روپے 48 پیسے، کینیڈین ڈالر 216 روپے 04 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 369 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت