عازمین حج اور عمرہ زائرین کی مدد کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیسے ہوگا؟

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریزیڈنسی نے مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے ایک ایسا ’رہنما روبوٹ‘ ڈیزائین کیا ہے جو مسجد الحرام میں عازمین حج اور عمرہ زائرین کی مدد اور رہنمائی کرے گا۔

گلف نیوز کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس جدید ترین روبوٹس فتوے سے متعلق سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی رسومات کی ادائی میں بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ان کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک بیک وقت مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے اور خواتین و حضرات کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیت ہے جو مختلف سوالات کے جوابات چاہتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت سے لیس جدید ترین روبوٹس عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور چینی سمیت 11 زبانوں میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ روبوٹس 21 انچ ٹچ سکرین سے مزین ہیں جو مسجد الحرام کے زائرین کے لیے مختلف خدمات پیش کرتے ہیں۔

نقل و حرکت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے روبوٹس اسمارٹ پارکنگ سسٹم کے ساتھ 4 پہیوں کے حامل ہیں جو ہموار سطح پر حرکت بھی کر سکتے ہیں۔ ان میں ہائی ریزولیشن صلاحیتوں کے ساتھ فرنٹ اور بیک کیمرے بھی ہیں، جو ارد گرد کے ماحول کی تفصیلی فوٹوگرافی بھی کر سکتے ہیں۔ واضح ساؤنڈ اسپیکر اور اعلیٰ معیار کے مائیکروفون جیسی بہتر آڈیو خصوصیات قدیم آڈیو ٹرانسمیشن کو یقینی بناتی ہیں۔

تیز رفتار 5 گیگا ہرٹز وائی فائی نیٹ ورک پر چلنے والے روبوٹس تیز رفتار اور مؤثر ڈیٹا ٹرانسمیشن یقینی بناتے ہیں، انتظامیہ کا یہ احسن اقدام عازمین حج اور عمرہ زائرین کے فائدے کے لیے روایتی سہولیات کو تکنیکی ترقی کے ساتھ ملانے کے عزم کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن