پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت تسلی بخش قرار دیدی

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں نامزد رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پرانہیں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کرکے ان کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جناح ہاؤس حملے میں نامزد ملزمہ  ڈآکٹر یاسمین راشد کی جانب سے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی گئی تھی۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا مکمل معائنہ کیا۔

پی آئی سی کے ڈآکٹروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا اورانہیں دو گھنٹے تک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا گیا۔

ڈآکٹر یاسمین راشد کا ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ نارمل آنے پر ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تسلی بخش قراردیا، جس کے بعد جیل حکام دوبارہ  ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس کوٹ لکھپت جیل لے گئےہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp