کیا وفاقی ملازمین کی ریگولرائزیشن التوا کا شکار ہوگئی؟

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت خزانہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں اسے متعلقہ قوانین کی روشنی میں ملازمین کو مستقل کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے رخصت ہونے کے بعد ہزاروں وفاقی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ التوا کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ معاملہ اب وزارت خزانہ کے سپرد کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق انتظامی لحاظ سے فیصلہ کرے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں ملازمین کی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور سے رجوع کرے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مراسلے میں کہنا تھا کہ ملازمین کی بھرتی سے متعلق ہدایات بہت واضح ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ ملازمین کی مستقلی سے متعلق رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

سابق ایم این اے مندوخیل کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے ملازمین کی مستقلی کے لیے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکروٹنی کے بعد اپنی ذمہ داری پر ملازمین کو ریگولر کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp