سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اتحادی حکومت میں 16 ماہ کا سفر انتہائی کٹھن تھا، مجھے فخر ہے کہ سیاست کا نہیں صرف ریاست اور عوام کی بھلائی کا سوچا۔
پارٹی رہنماؤں سعد رفیق اور ملک احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو معاشی مسائل سے نجات اور ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل پر پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان نے ملاقات کی اور پارٹی کے تنظیمی امور سمیت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان کی ملاقات
ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئیندہ عام انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
پارٹی راہنمائوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے اور ملک کو… pic.twitter.com/X8SsZHCfVu
— PMLN (@pmln_org) August 16, 2023
پارٹی رہنمائوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے اور ملک کو معاشی استحکام دینے کے لیے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نے ملک، عوام اور پارٹی کے لیے خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان کی خدمات کو سراہا۔