شمالی وزیرستان: فائرنگ کے تبادلے میں رزمک میں 2 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے منگل کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

فورسز نے مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کے دیگر جرائم میں بھی سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟