افغان حکومت کا خواتین کی تعلیم پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کی حکومت نے ملک میں خواتین کی تعلیم پر پابندی برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

ترجمان افغانستان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم سے متعلق مذہبی اسکالرز میں اختلاف رائے موجود ہے اس لیے تجویز دی گئی ہے کہ لڑکیوں کے اسکول جانے سے زیادہ اہم ہم آہنگی برقرار رکھنا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ 2 سال مکمل ہونے کے بعد طالبان حکومت کواندرونی یا بیرونی کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور ملک میں اسلامی قوانین نافذ العمل ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 15 اگست 2021 میں طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد لڑکیوں کی چھٹی جماعت سے آگے کی تعلیم پر پابندی عائد ہے جبکہ افغانستان میں خواتین کی بڑی تعداد ملازمتوں سے بھی محروم ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟