قطری وزیراعظم کا غیرمعمولی دورہ افغانستان، طالبان کے سپریم لیڈر سے اہم مذاکرات

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی  نے افغانستان کا ایک خفیہ دورہ کیا ہے اور طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات قندھار شہر میں ہوئی۔ اس ملاقات کو طالبان حکومت کی بین الاقومی تنہائی ختم کرنے  کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

طالبان کے سپریم کمانڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی کے مابین ملاقات اور مذاکرات 12 مئی کو قندھار شہر میں ہوئے۔ ان مذاکرات میں کیا کچھ زیربحث آیا اور کیا امور طے پائے، اس حوالے سے باقاعدہ سرکاری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

قطر نیوز ایجنسی کے مطابق قطری وزیراعظم کے دورہ قندھار کا مقصد طالبان حکومت اور بین الاقوامی برادری کے درمیان تعلقات قائم کرانے اور افغان عوام کی خوشحالی، سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے متعلق گفتگو کرنا تھا۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹر‘ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان رہنما اور قطری وزیراعظم کے مابین ہونے والے مذاکرات کی بابت امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی  آگاہ کیا گیا۔

عرب ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ سے وابستہ اسامہ بن جاوید کا کہنا ہے کہ قطری وزیراعظم نے ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ یہ نہایت اہم ملاقات تھی کیونکہ جب سے طالبان افغانستان میں برسراقتدار آئے ہیں، یہ کسی بھی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ تھا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان متعدد مسائل بالخصوص سیکیورٹی کے ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ طالبان کے بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدے بھی زیربحث آئے جبکہ خواتین کے حقوق اور خواتین کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ جب سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے، امریکا نے افغانستان پر سخت ترین پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اس کے اثاثے منجمد کردئیے جبکہ ان پر تجارتی پابندیاں بھی عائد  کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں افغانستان کے حالات مزید ابتر ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟