پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 01 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 92 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 294 روپے 93 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 78.63 روپے، اماراتی درہم 80.29 روپے، قطری ریال 80.90 روپے، کویتی دینار957.86 روپے اور بحرینی دینار 982.38 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 188 روپے 76 پیسے، کینیڈین ڈالر 218 روپے 03 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 375 روپے 54 پیسے ریکارڈ کی گئی۔