جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلٰی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جی ڈی اے کے رہنماؤں سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے وزیراعلٰی سندھ کا حلف اٹھاتے سے قبل قرآن کریم کی تلاوت کی گئی جس کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا۔
حلف پڑھتے ہوئے جسٹس باقر نے کہا کہ میں صدقِ دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوصِ نیت سے ملک کا حامی اور وفادار رہوں گا۔ میں بحیثیت نگراں وزیر اعلٰی حکومت صوبہ سندھ میں اپنے فرائض اور کارِ منصبی ایمانداری، اپنی انتہائی صیلاحت اور وفاداری اور ملکی آئین کے مطابق نبھاؤں گا۔
اس سے قبل سندھ میں قائد حزب اختلاف کے حمایت سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کیا تھا۔