جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کو انتہائی افسوس ناک اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہا پسند رویے کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان کے تمام شہری بلا تفریق مذہب، جنس، ذات یا عقیدہ ایک دوسرے کے لیے برابر ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجوان، سچ آدھا سچ، جھوٹ اور غلط معلومات کا فرق سمجھیں۔

مزید پڑھیں

آرمی چیف نے ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کے لیے عوام میں دراڑیں، عدم رواداری، عدم اعتماد اور پرتشدد طرز عمل پیدا کرنے اور بھڑکانے والی  دشمن قوتوں کی کوششوں کا ذکر بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پروگرام میں پاکستان بھر سے 370 طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ آرمی چیف نے انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر نوجوانوں کو سراہا اور مبارکباد دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل