دہشت گردی کا ناسور ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور بنوں دھماکے میں زخمی ہونے والے زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کی، بنوں آمدپر آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

جمعہ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور اُن کے عزم کو سراہا ۔

فائل فوٹو

آرمی چیف نے بنوں دھماکے میں زخمی ہونے والے زیر علاج افراد کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے بنوں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!