کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا خوست میں اسد آفریدی کے ٹھکانے پر حملہ

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نور ولی محسود گروپ نے افغانستان کے شہر خوست میں گل بہادر گروپ پر حملے کے بعد اب جماعت الاحرار کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق نور ولی محسود نے اسد آفریدی کو قلعہ سیف اللہ حملے سے متعلق تحریک طالبان پاکستان کے راز افشاء کرنے پر ولایت کے منصب سے فوری ہٹا دیا تھا۔

بعد ازاں مختلف بیانات جاری کرنے پر نورولی محسود نے اسد آفریدی کو راستے سے ہٹانے کیلئے اسکے سر کی قیمت مقرر کی۔ گزشتہ رات محسود گروپ کے کارندوں نے اسد آفریدی کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ جماعت الاحرار کے کمانڈرز نے سربکف مہمند اور عمر خالد خراسانی کے قتل کا ذمے دار بھی نورولی محسود کو قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp