کراچی میں ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والا شخص کون ہے؟

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والے شخص کی ایک ویڈیو وائرل تھی جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حساس ادارے کا افسر ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پرگردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں ٹریفک پولیس کے اہلکارایک گاڑی کو روکتے ہیں تو گاڑی میں سوار 2 افراد ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔ ایک شخص ٹریفک پولیس اہلکاروں سے کہتا ہے کہ ’آپ گاڑی کو روک کر دکھائیں، ملٹری پولیس کو بلائیں، ملٹری پولیس آئے گی پہلے۔‘

ٹریفک پولیس حکام نے مذکورہ واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس افسر سے بدتمیزی کرنے والا شخص حساس ادارے کا افسر ہے۔

ٹریفک پولیس نے واقع کی تفصیل بتائی کہ حساس ادارے کے افسر کی گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ تھی جسے اتارںے پر اس افسر نے ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بدتمیزی کرنے والے شخص کے خلاف متعلقہ ادارے کو خط لکھا ہے۔

ٹریفک حکام ان خبروں کی تردید کی ہے کہ متعلقہ ٹریفک پولیس افسر کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ہے۔ پولیس حکام نے وضاحت کی کہ پولیس افسر نے قانون کے مطابق گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ بھی اتاری اور بدتمیزی کرنے والے حساس ادارے کے افسر کا چالان بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp