فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا، مریم نواز

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈینیٹرز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مریم نواز نے پنجاب کے  صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآڈینیٹرز کو نوٹیفیکیشن تقسیم کیے۔

اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی اصل طاقت نوجوان ہیں۔ پارٹی کا مستقبل نوجوان ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب دور نوجوانوں کا ہے۔ پارٹی ہر سطح پر یوتھ اور اس کے نمائندوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی۔

مریم نوازے نے یوتھ کوآڈینیٹرز کو ہدایت کی کہ آپ نے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں لیپ ٹاپ، انڈومنٹ فنڈز، یوتھ لون پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے۔

مریم نے نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں نے ہر موقع پر فرنٹ لائن واریئرز کا اپنا رول ادا کیا۔ میاں نواز شریف نے جب بھی نوجوانوں کو کال دی انہوں نے اپنے قائد کی کال پر لبیک کہا۔ نوجوان تیاری کر لیں میاں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا اس کا عملی مظاہرہ قوم نے 2014 کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات کی صورت میں دیکھ چکی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ فساد گروپ نے پاکستان میں ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔

پنجاب میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کا تقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 8 ڈویژنز ، 18 اضلاع اور پنجاب اسمبلی کے 129 حلقوں میں یوتھ کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیے۔

ن لیگ کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے یوتھ کوآرڈینیٹرز میں نوٹیفیکیشنز تقسیم کیے۔

راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد،لیہ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، لاہور ڈویژنز، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم خان، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی جبکہ ساہیوال ڈویژن میں اوکاڑہ، پاک پتن، ساہیوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اٹک، راولپنڈی، چکوال اور جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانولہ، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے یوتھ کوآرڈینیٹرز کو نوٹیفیکیشنز دیے گئے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ نوجوانوں اور خواتین کی سب سے بڑی نمائندگی رکھنے والی جماعت بن چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرریوں کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے اور پارٹی اس طرح نوجوانوں اور خواتین کو قیادت کی اگلی صفوں میں لا رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مشکل کے ہر دور میں ہماری خواتین اور نوجوانوں نے شاندار کردار ادا کیا ہے اور مستقبل کی قیادت نوجوان اور خواتین ہیں۔

پارٹی کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر نے یوتھ کوآرڈینیٹرز کو ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی جب کہ یوتھ کوآرڈینیٹرز نے پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp