نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی صوبے کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت کا اعلان کر دیا۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پہلے اقدام کے طور پر صوبہ بلوچستان کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
قیدیوں کی سزا میں اس رعایت کا اطلاق دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں پر نہیں ہو گا۔
حلف برداری
قبل ازیں علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔
گورنر ہاؤس میں جمعے کو منعقد ہونے تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔
میر علی مردان ڈومکی صوبے کے 7 ویں نگران وزیر اعلیٰ
میر علی مردان ڈومکی صوبے کے 7 ویں نگران وزیر اعلیٰ تعینات ہوئے ہیں۔
اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کی عوام کے لیے ہر ممکن کام کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ نگراں کابینہ کا اعلان 2 سے تین 3 میں کریں گے۔