’اب کوئی مین ہول بنا ڈھکن کے نہیں رہے گا‘، کراچی میں گٹر کے ڈھکن بنانے کا کارخانہ نصب

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں آئے روز بنا ڈھکنوں کے مین ہولز حادثات کا باعث بن رہے ہیں جس کی تازہ مثال میمن گوٹھ میں ڈھائی سالہ بچے کی ہلاکت ہے جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو نے کراچی کی مقامی حکومت کو بالآخر اس طرف سوچنے پر مجبور کیا کر دیا۔

 اس حوالے سے کراچی واٹر کارپوریشن کی سی او ڈی ہل پر گٹر کے ڈھکن بنانے کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی واٹر بورڈ سید صلاح الدین احمد سمیت دیگر شریک ہوئے۔

کہیں شرارت اور کہیں چوری ہو رہی ہے

فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنقید ہوتی ہے باتیں کی جاتی ہیں لیکن توجہ کام پر نہیں ہوتی، افسوسناک واقعہ کے بعد میڈیا اور لوگ بھول جاتے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی نہیں چاہے گی کہ گٹر کے ڈھکن خود غائب کر دیں، یہ بدقسمتی سے روایت بن گئی ہے کہ کہیں شرارت اور کہیں چوری ہو رہی ہے۔

ڈھکن خریدنے کا لمبا طریقہ کار

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  ڈھکن خریدنے کا سلسلہ لمبا چوڑا ہے۔ اگر آج آپ کو ڈھکن چاہیے تو پہلے ٹینڈر ہوگا اور اس کے بعد بھی وقت لگتا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ 19 جون کو جب حلف لیا تو انتظامیہ سے بات کی، ماضی میں اپنے پلانٹس ہوا کرتے تھے جو بہت بہتر اور سستا کام کرتے تھے، اب واٹر کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈھکن اور سلیب خود بنائیں گے۔ آج اس وعدے کی تکمیل ہوئی ہے، یہ اپنا پلانٹ واٹر بورڈ نے شروع کیا ہے۔

روزانہ 400 ڈھکن بنیں گے

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہاں سے یومیہ 400 ڈھکن بناکر بلدیاتی نمائندوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ مارکیٹ میں 3500 روپے میں ملنے والا ڈھکن یہاں 2700 روپے میں بنے گا۔

عام مارکیٹ میں بننے والے  ڈھکنے 12 کلو کے ہوتے ہیں اور اس میں سریا بھی کم ہوتا ہے جب کہ یہاں بننے والا ڈھکن 37 کلو کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 3500 ڈھکن تیار کر چکے ہیں۔

ایسی فیکٹریاں دیگر جگہوں پر بھی بنائیں گے

اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ گٹر کے ڈھکن ٹوٹنے سے حادثات رونما ہوتے تھے جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کے خود سے ڈھکن بنائیں، ایسی فیکٹریاں دیگر جگہوں پر بھی بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟