ایکسائز ڈیوٹی میں مزید اضافہ : فی سگریٹ کے نرخ 16.5 روپے بڑھ گئے

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایم ایف کی شرائط کے بعد مطلوبہ ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں اور اشیاء پر ٹیکس عائد کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد سگریٹ پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 روپے سے کم قیمت کی فی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسے جبکہ 9 روپے سے زائد قیمت کی فی سگریٹ پر 16.5 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار یا کم ہونے پر 5 ہزار 50 روپے جبکہ ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp