’’یاہو‘‘ : ایک ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کمپنی یاہو نے بڑھتے ہوئے افراط زر اور شرح سود میں مسلسل اضافے کے باعث کمپنی سے ملازمین کی قابل ذکر تعداد فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرحلہ وار نکالنے کے منصوبے کے تحت کمپنی تقریباً 1000 ملازمین کو فارغ کر دے گی۔

اگلے 6 ماہ میں 600 ملازمین کو برطرف کیا جائے گا ۔ جس سے ملازمین کی تعداد میں 20 فیصد کمی آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق یاہو اپنے اشتہاری کاروبار کا ایک حصہ بند کر دے گا جو ڈیجیٹل پلبشرز کو اشتہارات فروخت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یاہو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ تبدیلیاں طویل مدت تک ہمارے اشتہاری کاروبار کو آسان اور مستحکم بنائیں گی۔

واضح رہے کہ جنوری میں امریکا میں ملازمتوں سے برطرفی دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp