سابقہ ٹوئٹر ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ اب کوئی کسی کو بلاک نہیں کر سکے گا کیوںکہ ایپ میں سے بلاک کرنے والا آپشن جلد ختم کر دیا جائے گا جبکہ صارفین نے ایلون مسک کے اس عمل کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ایکس میں بلاک فیچر کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ایلون مسک کے مطابق صارفین کے لیے ڈائریکٹ انباکس میسج سے بلاک کرنے کا آپشن ابھی بھی موجود ہوگا۔
ایلون مسک نے پچھلے سال 44 بلین ڈالر کے معاہدے کے بعد ٹوئٹر (ایکس) کو سنبھالا اور سائٹ کے اندر طویل تبدیلویں کا سلسلہ شروع کر دیا، جس کے بعد بلاک فیچر ختم کرنا بھی ایک تازہ ترین تبدیلی ہے۔
فی الحال، موجودہ آپشن کے تحت جب صارفین کسی اکاؤنٹ کو “بلاک” کرتے ہیں، تو مذکورہ اکاؤنٹ کی پوسٹ ٹائم لائن پر نہیں آتی یعنی پوسٹ ٹائم لائن سے بلاک ہو جاتی ہے۔
تاہم جو اکاؤنٹ بلاک ہوتا ہے وہ بلاک کرنے والے کو مزید پیغامات نہیں بھیج سکتا اور نہ ہی وہ ان کی پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
ٹوئٹر کے سابق بانی، جیک ڈورسی بھی ایلون مسک کے اس فیصلے سے متفق نظر آئے اور کہاکہ کسی بھی اکاؤنٹ کو مکمل طور پر میوٹ کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے۔
ان کے مطابق یہ خدشات ابھی بھی موجود ہیں کہ کوئی کسی کو ہراساں کرے، یا مغلظات سے بچنے کے لیے مکمل تحفظ فراہم نہیں ہوسکے گا۔
تاہم ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ’ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر‘ ایک ایسا پلیٹ فارم ہو جہاں تمام آوازیں سنی جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ایپ اسٹور اور دیگر سوشل میڈیا کی شرائط و ضوابط کے خلاف ہونے والے آن لائن نقصانات سے صارفین کی حفاظت کے لیے یہ خطرہ مول لے رہے ہیں۔
واضح رہے بلاک کی جگہ میوٹ فنکشن فی الحال صرف اکاؤنٹ کی پوسٹ کے بارے میں اطلاعات کو روکتا ہے اور ایک اکاؤنٹ جو میوٹ ہے وہ اب بھی میوٹ کرنے والے کی پوسٹس دیکھ سکتا ہے اور انہیں جواب دے سکتا ہے۔