وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا کانووکیشن، 340 نوجوان فارغ التحصیل

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان کے وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، پاک فوج کے تعاون سے قائم نوجوانوں کی تکنیکی تعلیم میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا واحد ادارہ ہے جہاں سے اب تک 340 طالب علم فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔

آپریشن ضرب عضب کے بعد پاک فوج نے ’تعلیم اور ہنر ایک ساتھ‘ کے عزم کے تحت 2016 میں شمالی وزیرستان میں وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے نام سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی۔

اس انسٹی ٹیوٹ میں اپنے قیام سے اب تک 340 نوجوان نہایت ہی قلیل مدت میں تکنیکی تعلیم مکمل کرچکے ہیں، اس سلسلے میں وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن  میں پانچویں تربیتی کورس کی تکمیل پر کانووکیشن منعقد ہوا۔

چھ مہینوں پر محیط کورس میں سو نوجوانوں کو آٹومکینک، ویلڈنگ، الیکٹریشن اور کمپیوٹر کورسز کی تربیت دی گئی، طلباء کو تعلیم اور تربیت کے علاوہ مفت رہائش، ماہانہ وظیفہ سمیت کھانے پینے کی سہولیات بھی دی گئیں۔

کورس کامیابی سے مکمل کرنے پر طلباء کو زورگار اور باہر نوکری کے لیے بھی منتخب کیا گیا، کورس کا مقصد نوجوانوں میں مختلف شعبوں کے حوالے سے ضروری ہنر اور بنیادی تعلیم فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو کارآمد بنانا ہے۔

کامیاب طلباء کو ٹیوٹا (TEVTA) سرٹیفکیٹس، لیپ ٹاپس اور دیگر انعامات سے نوازہ گیا،  تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی شمالی وزیرستان تھے، نوجوانوں اور علاقے کے مشران نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی اس کاوش پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ اور انسٹی ٹیوٹ کو  علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم پیش رفت قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی