پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان اولمپکس 2023 کا انعقاد

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان میں خصوصی بچوں کے لیے اولمپکس 2023 کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلوں میں خصوصی بچوں نے کرکٹ، فٹبال، ویٹ لفٹنگ، رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھائے۔ فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

خصوصی بچوں کی کثیر تعداد نے شمالی وزیرستان اولمپکس 2023 کے دوران کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، لڈو، ویٹ لفٹنگ، رسہ کشی، میوزیکل چیئر، سیک ریسنگ اور اسکیچنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ رنگا رنگ مقابلے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام سمیت علاقے کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کرکٹ کا فائنل میرانشاہ تھنڈرز نے اپنے نام کیا جبکہ فٹبال میں میر علی ٹائیگر فاتح قرار پائی جبکہ بیڈمنٹن کے مقابلوں میں شمالی وزیرستان یونائٹیڈ نے اول پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی نے حوصلہ افزائی کے لیے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں میں نقد انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ خصوصی بچوں اور اہل علاقہ نے اس طرح کے مقابلے مستقل طور پر منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی