پاک افغان سیریز: قومی ٹیم کی ہمبنٹوٹا میں پریکٹس، کھلاڑیوں کے فیلڈنگ اور نیٹ سیشنز

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے ساتھ 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے سری لنکا میں موجود ہے، جہاں آج قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کیا، جس میں فیلڈنگ اور نیٹ سیشز کیے گئے۔

قومی ٹیم کے لیے نامزد تمام کھلاڑٰ پریکٹس سیشن میں موجود رہے، جونیئر کھلاڑی محمد حارث کے علاوہ تمام کھلاڑی ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہمبنٹوٹا میں 3 روزہ 19، 20 اور 21 اگست کو پریکٹس شیڈول ہے۔

قومی ٹیم افغانستان سے اپنا پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلے گی اور اس کے اگلے روز آرام کرنے کے بعد 24 اگست کو وہیں دوسرا ایک روزہ میچ کھیلے گی جبکہ 25 اگست کو کولمبو جائے گی جہاں اس کا افغاستان کے ساتھ تیسرا ون ڈے 26 اگست کو ہوگا۔

سیریز کے تینوں میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم 27 اگست کو وطن واپس آجائے گی۔

دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے مابین 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کے لیے فری انٹری کا اعلان کردیا گیا ہے، سری لنکا میں افغان بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کے لیے شائقین بغیر ٹکٹس اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 3 روزہ سیریز کے میچز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp