ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے: نگراں وزیراعظم

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود معیشت کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

ہفتہ کو اپنی ایک ٹوئٹ میں انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ معاشرے کے ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔ تاجر سے وکلا، کسان سے انجینئر تک اور فنکار سے ڈاکٹر تک معاشرے کا ہرطبقہ پاکستان کے خواب کی تعبیر میں معاونت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس متنوع تعاون کے ساتھ ملک کے روشن اورخوشحال مستقبل کے لیے سفر جاری ہے۔

واضح رہے کہ انوارالحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا، اور نگراں حکومت غیر ملکی معاہدوں کی پاسداری کرے گی۔

نگراں وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا تھا کہ مقررہ مدت کے دوران ملک کو آگے لے جانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟