پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کی رہائشگاہ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے جس کے بعد انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی نے شاہ محمود کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد اپنی رہائشگاہ پہنچے جہاں پولیس کی بھاری نفری نے انہیں گرفتار کر لیا۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار
شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا
شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جارہا ہے
— PTI (@PTIofficial) August 19, 2023
واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کر رکھا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ کچھ دیر قبل شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں کیے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، عدلیہ نوٹس لے، شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام
شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس میں سوال اٹھایا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے کیا یہی ہے لیول پلیئنگ فیلڈ؟
سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی وضاحت کی تھی تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت ہیں۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی اس سے قبل 9 مئی حملوں کی پاداش میں بھی گرفتار رہ چکے ہیں۔ انہیں عدالتی احکامات پر 6 جون کو رہا کیا گیا تھا۔