دعائیں رنگ لے آئیں، کیمبرج کے طلبا و طالبات کے لیے اہم خبر

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیمبرج کے طلبا و طالبات کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں اور کمیبرج کی طرف سے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔

وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات بارے شکایات کے انبار لگا دیے۔

اداروں کے سربراہان کی شکایات اور طلبا وطالبات کی جانب سے سوشل میڈیا پر ردعمل کے بعد کمیبرج کی طرف سے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا، جبکہ انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی۔

وزارت تعلیم کے مطابق اسکول کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کروائیں گے اور اسکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80 فیصد برداشت کریں گے جبکہ اس کے 20 فیصد اخراجات والدین برداشت کریں گے۔

واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کو کشیدہ حالات کے باعث امتحان میں حصہ نہ لینے پر طلبا کی ایوریج مارکنگ کی گئی تھی۔ کیمبرج کے نتائج پر طلبا و طالبات کے تحفظات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے بھی ان کے حق میں آواز اٹھائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp