ضمانت پانے والے ملزم کی دوسرے کیس میں گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط قرار

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ایک کیس میں عبوری ضمانت پانے والے ملزم کو دوسرے کیس میں گرفتار کرنے  کے لیے عدالت کی اجازت لازمی قرار دے دی۔

پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے سے صوبے کے تمام ضلعی عدالتوں کو  مطلع کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

عدالتی مراسلے میں واضح طور پر درج کیا گیا ہے کہ ایک مقدمے میں نامزد ملزم کو عبور ی ضمانت مل جانے کے بعد دوسری مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

ہائیکورٹ کے مطابق کسی ملزم کی دوسرے کیس میں گرفتاری مطلوب ہو تو پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے کو عدالت سے اجازت لینی ہوگی۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ پولیس، دیگر پراسیکیوشن ایجنسیز کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو دوبارہ گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp