اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کو بائیو میٹرک سے عارضی استثنیٰ مل گیا

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو بائیو میٹرک سے عارضی استثنیٰ دے دیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ کا حصہ ہیں۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان اسپیشل جج کی عدالت میں پیش ہوچکے ہیں،اب بھی ہونا چاہتے ہیں،سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مطابق اگر ایک بار ملزم پیش ہوجائے تو اگلی بار حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاسکتی ہے۔

عمران خان بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ ہماری انڈرٹیکنگ ہے کہ ہم پیش ہونا چاہتے ہیں،عمران خان بزرگ ہیں، بیمار بھی ہیں،ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان اس مہینے کے آخر تک چلنے کے قابل ہو جائیں گے،درخواست گزار انجری کے باعث کہیں آ جا نہیں سکتے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ آپ آٹھ بار التواء لے چکے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ اسپیشل جج کو عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلے سے روکا جائے ؟

پٹیشن پر نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے،جسٹس محسن اختر کیانی

عدالت نے عمران خان کو بائیو میٹرک سے عارضی استثنیٰ دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے رجسٹرار آفس کو پٹیشن پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا،عدالت نے عمران خان کو بائیو میٹرک سے عارضی استثنیٰ دے دیا،عدالت نے رجسٹرار آفس کی طرف سے لگایا گیا تیسرا اعتراض بھی ختم کردیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ پٹیشن پر نمبر لگا کر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp